ایران اور بھارت کا باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا- ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات بڑھانے کی اہمیت سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللیہان" نے آج بروز جمعہ کو اپنے بھارتی ہم منصب "ایس جے شنکر" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایجنڈے کے اہم ترین امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں مشترکہ اقدامات پر بات چیت اور مشاورت کی۔

دراین اثنا امیر عبداللہیان نے تہران اور دہلی کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع ترقی اور توسیع کی سمت میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت اور مشاورت؛ بڑھتے ہوئے تعلقات کے مظہر ہیں۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اچھی سطح پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ یہ تعاون مختلف شعبوں میں بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بھارت کے اعلی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے دورہ دہلی کی دعوت بھی دی، جس کا امیر عبداللہیان نے خیرمقدم کیا۔

ایران اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کی ترقی، افغانستان، یمن، یوکرین میں تبدیلیوں اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات دونوں فریقین  کےدرمیان زیر بحث موضوعات میں تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .